وسطی پیرس میں زوردار دھماکے سے 29 افراد زخمی

اردو نیوز  |  Jun 22, 2023

وسطی پیرس میں بدھ کو ہونے والے زور دار دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کی وجہ سے عمارت میں آگ لگی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے عمارت کے سامنے والا حصہ گر گیا۔

بلڈنگ میں ایک ڈیزائن سکول بھی واقع ہے جو کہ غیر ملکیوں طالب علموں بہت مقبول ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو ورکرز دو ایسے افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ بہت زور دار تھا جس کے بعد آگ کا ایک گولہ بلند ہوا۔

عمارت کا ملبہ، جس میں پیرس امریکن اکیڈیمی واقع ہے، سڑک کے دوسری طرف تک پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فوجیوں نے دھماکے کی جگہ کے اردگرد حصار قائم کر لیا ہے۔

پیرس کے پروسکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)پیرس کے پروسکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم مقامی ڈپٹی میئر نے ٹوئٹر پوسٹ میں دھماکے کی وجہ گیس بلاسٹ بتایا۔

عینی شاہدین نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ علاقے میں دھماکے سے قبل گیس کی شدید بو محسوس کی گئی۔

رحمان اولیور، جو کہ امریکن اکیڈمی سے کچھ فاصلے پر دوکان چلاتے ہیں، نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’دوکان اتنے زور سے ہلا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بم دھماکہ ہوا۔‘

دھماکہ اس وقت ہوا جب ورکرز چھٹی کے بعد گھروں  کو جارہے تھے۔

اس علاقے میں غیر ملکی سیاح اور طالب علم اکثر موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ زخمیوں اور مسنگ افراد میں کوئی غیرملکی سیاح یا طالب علم شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More