پیپلز پارٹی کا حکومت سے علیحدگی کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

حکومتی پالیسوں سے اتفاق نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت چھوڑنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عید کے بعد حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدگی کے لیے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More