صوابی میں کروڑوں کے سرکاری پلاٹوں میں گھپلے اورجعل سازی، ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے تہلکہ خیز انکشافات

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

صوابی میں کروڑوں روپے کے سرکاری پلاٹوں میں گھپلے اورجعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق سرکاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوابی میں 75 کروڑ روپے کے پلاٹوں کی جعلی منتقلی ہوئی ہیں۔

ان سرکاری پلاٹوں کی موجودہ مارکیٹ پرائس دو ارب روپے سے زیادہ ہے۔ ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوابی کی جانب سے غیر قانونی الاٹمنٹ کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

مجموعی طور پر 74 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے110 پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ ہوئے۔

ایک کروڑ 90 لاکھ کے 9 پلاٹ درخواست دہندہ کودینے کے بجائے یگر افراد کو الاٹ کئے گئے۔

ہم انوسٹی گیشن کی تحقیق کے مطابق پلاٹس ایسے افراد کو بھی پلاٹ الاٹ ہوئے جو لاعلم تھے۔

فرمان علی نے کہا کہ پیشی کے دوران پلاٹ کی الاٹمنٹ کا علم ہوا، اپنے نام پر یو ڈی اے صوابی سے کبھی کوئی پلاٹ نہیں لیا۔

دوسری جانب اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوابی کے ڈائریکٹر محمد سہیل نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے چارج لینے سے پہلے کے معاملات ہیں۔ مذکورہ کئی کیسوں کی تحقیقات ہورہی ہے۔

ڈائریکٹر محمد سہیل نے کہا کہ ڈی اے سی میٹنگ کے مینیٹس کے بغیر کوئی دستاویزات سے معذرت خواہ ہوں۔

اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوابی نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی بار بار درخواست کے باوجود ریکارڈ دینے سے انکاراور مذکورہ دستاویزت فراہم نہیں کیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More