ہر وقت سر درد یا تھکاوٹ رہتی ہے؟ لُو لگنے سے کیسے بچا جائے، شدید گرمی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے چند طریقے جو ہمیں بیمار ہونے سے بچائیں

ہماری ویب  |  Jun 21, 2023

موسم میں تبدیلی کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے شدید گرمی میں لُو لگنے اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آنے کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

موسم کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گرمی میں صحت کو لاحق خطرات:

شدید گرمی کے دوران بلڈ پریشر میں کمی، ہاتھ پیروں میں سوجن ، پیشاب میں جلن، زیادہ پسینے کے اخراج سے جسم میں پانی اور نکیات کی کمی یا پھر لُو لگنے جیسے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لو لگنے کی علامات میں متلی، چکر آنا ، سر درد ، شدید پسینہ، الجھن، بے چینی اور تھکاوٹ شامل ہے۔

احتیاطی تدابیر:

گرمی میں شدت کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور ماہرین کی جانب سے کیا ہدایات جاری کی گئی ہیں آئیے جانتے ہیں۔

۔ پانی زیادہ پیئیں، ساتھ میں او آر ایس یا لیموں پانی کا استعمال بھی کریں۔

۔ سورج کی تیز دھوپ سے بچیں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

۔ گرمی میں ہلکے، ڈھیلے اور نرم کپڑے پہنیں۔

۔ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، اور اگر باہر جائیں تو چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں۔

۔ اگر کوئی بے ہوش ہوجائے تو سر پرٹھنڈا پانی ڈالیں، متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر لے جائیں زیادہ طبیعت بگڑنے کی صورت میں فوری اسپتال لے کر جائیں۔

۔ گھر کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں، دن میں کھڑکیاں دروازے بند رکھ کر۔

یاد رکھیں ایسی صورت حال میں بچوں اور بزرگوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More