القادر یونیورسٹی کیس، نیب نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو طلب کرلیا

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو طلب کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب نے دونوں رہنماؤں  کو 190 ملین پاؤنڈ کیس اور القادر یونیورسٹی کیس میں شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

نیب کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ذاتی فائدے کیلئے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی میں بطور پبلک آفیسر ہولڈر اختیارات کے ناجائز استعمال کیے۔

نیب نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر طلب کرلیا۔

دوسری طرف زلفی بخاری کے مطابق گزشتہ روز انکے کزن خاور بخاری کو لاہور سے اٹھا لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘خاور بخاری کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں۔ ہمیں اب تک اس کو اٹھائے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔’

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More