نواز شریف 14اگست میں وطن واپس آ جائیں گے، عابد شیر علی کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے رہنما میاں نواز شریف اگست میں پاکستان واپس آجائیں گے۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویومیں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگست میں وطن واپس آر ہے ہیں، وہ اگست سے پہلے بھی ملک میں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست کے دوران ملک میں پرچم کشائی کا موسم ہوتا ہے تو وہ انشااللہ اپنے وطن واپس آئیں گے اور 14 اگست کے روز بھی پاکستان آسکتے ہیں اور ہوسکتا ہے پاکستان بننے کا جشن وہ ہم اور آپ میں مل بیٹھ کر بنائیں۔

ایک سوال پر عابد شیر نے کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف جیل کیوں جائیں گے، انہوں نے کیا کیا ہے، جیل تو عمران خان کو جانا چاہیے تھا جس کے اوپر اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، جن ججز نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی، وہ ان سے معافی مانگیں، وہ حفاظتی ضمانت کیوں مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز پہلے بھی وطن واپس آئے تو انہوں نے اپنی حفاظتی ضمانت نہیں کروائی تھی، کیا نواز شریف کا جرم صرف اتنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی جب کہ یہاں تو لوگوں نے پوری پوری چیزیں ہڑپ کرلیں، ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More