سائیکل چلانے والے کو جہاز دے دیا گیا، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Jun 21, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایک سائیکل چلانے والے کو جہاز دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی استحکام لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کو میں سانپ کیڑے کہتا تھا وہ سب سامنے آ گئے ہیں اور یہ سب ہر طرح سے ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں طرف سے کھیل رہے تھے اور خود وزیر اعظم بننا چاہتے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی وزارت سے پی ٹی آئی کے خلاف رپورٹیں نکلتی تھیں اور میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتاتا رہا کہ یہ لوگ آپ کو ہٹا کر خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ ایک سائیکل چلانے والے کو جہاز دے دیا گیا اور چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں اسد عمر کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر چیئرمین پی ٹی آئی کو بند گلی میں لے آئے اور انہوں نے ہمیشہ پیچھے سے خنجر مارا ہے جبکہ ایک تو بچپن سے وزیر اعظم کی شیروانی بنا کر پھر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیصل واوڈا نے کہا کہ پرویز خٹک نے اچھا کردار ادا کیا وہ ایک گروپ کا حصہ بنیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے رہ جائیں گے اور یہ سارے اپنی چوری بچانے کے لیے استحکام پاکستان پارٹی میں گئے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارف علوی جھوٹے شخص ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جلتی پر تیل لگائی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ناممکن نہیں۔ عالیہ حمزہ بہت اچھی کارکن ہیں اور ان کے لیے ہم سے جتنا ہو سکا کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More