گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 31 میگاواٹ ہو گیا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی پیداوار کم ہو گئی ہے، بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 31 میگا واٹ ہو گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 469 میگاواٹ ہے جب کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار7 ہزار 120 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 553 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 177 سو میگاواٹ ہے جب کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1 ہزار 296 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویثزن کے ذرائع کے مطابق سولر بجلی گھروں کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے 156 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار167 میگاواٹ ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More