اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج، ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ضمانتیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، کوئی حقیقت نہیں۔ وکیل علی بخاری کی جانب سے ایف آئی آر بھی پڑھ کر سنائی گئی۔

علی بخاری کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے۔ کوئی ایسا ثبوت دیں جو یہ ثابت کرے کہ شاہ محمود قریشی نے کارکنان کو اکسایا۔ شاہ محمود قریشی کراچی میں تھے جہاں ان کی اہلیہ کی سرجری ہو رہی تھی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے مزید کہا کہ اگر کوئی متعلقہ مٹیریل ہے تو دیں ورنہ یہ کیس بے بنیاد ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

ضمانتیں خارج ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سیشن کورٹ سے نکلنے کے بعد ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More