ہم نیوز | Jun 20, 2023
پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے جیلوں میں موجود ملزمان کو فراہم کی جائے گی۔ جیل حکام کی طرف سے سسٹم بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے سیکیورٹی کا فول پروف سسٹم بنایا جائے گا۔
حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کو صرف مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔ لائبریری استعمال کرنے والے ملزمان اور تعلیم حاصل کرنے والے ملزمان کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More