پاکستان کو رقم نہ ملی تو معیشت کو نقصان ہو گا، رپورٹ

ہم نیوز  |  Jun 20, 2023

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رقم نہ ملی تو معیشت کو نقصان ہو گا۔

امریکی جریدے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو جون تک پاکستان کو امداد فراہم کرنی چاہیے اور اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے رقم نہ ملی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کو شرح سود 21 فیصد سے بڑھانا ہوگی اور کمزور روپیہ 2024 میں زیادہ افراط زر کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

قرض لینے کے اخراجات اور درآمدی پابندیوں سے پیداوار بھی متاثر ہو گی جبکہ زیادہ شرح سود حکومتی قرض کی ادائیگی میں اضافہ کرے گی۔ پاکستان کو درآمدی پابندیاں برقرار رکھنا ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ مہنگائی کھپت کو مزید کم کر دے گی اور اگر آئی ایم ایف سے رقم نہ ملی تو شرح نمو ہدف سے کم رہے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More