غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ ،بغیر چیکنگ پوسٹوں سے گزرنے پر متعلقہ اہلکار معطل

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

خیبر پختونخوا میں دو ٹرکوں کے ذریعے غیر قانونی لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی جو کہ گندم کے نیچے بنڈلوں کی شکل میں چھپائی گئی تھی ۔

لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی نقل و حمل میں ملوث تمام گاڑیوں نے اپر کوہستان فاریسٹ ڈویژن کی جنگلاتی چیک پوسٹوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے عبور کیا جس پراعلیٰ حکام نے متعلقہ اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

چیف کنزرویٹو آف فاریسٹ نارد ن فاریسٹ ریجن ٹو ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کی جانب سے خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مذکورہ سمگلنگ آپ کے ماتحت عملے پر آپ کے کمزورکنٹرول کو ظاہر کرتی ہے اور لکڑی کے اسمگلروں کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔خط کے ذریعے ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے لاپرواہی برتنے پر 4 افسران فیض الرحمن ،جمیر خان ، صدر ایوب ،معراج الدین کو معطل کردیا ہے ۔

ایک حکمنامے کے ذریعے فیض الرحمن کی جگہ سید ایاز علی شاہ کو ڈی ایف اواپر کوہستان فاریسٹ ڈویژن کا اضافی چارچ دیدیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ شہریار خان کو ڈی ایف او ناردن فاریسٹ ریجن ٹوایبٹ آبادکا اضافی چارچ دیدیا گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More