شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنرغلام علی نے صوبے کے مالی مشکلات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ مشکل حالات دیکھ کر گھر پر ایک بلب استعمال کرے، اسی طرح گیس بھی کم استعمال کی جائے۔

انہوں نے مؤقر ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تنخواہیں دینے کے لیے بھی خزانے میں پیسے نہیں ہیں، غیر معمولی حالات میں بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

گورنر کے پی نے کہا نگران وزیراعلی اعظم خان نے سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلا کر مالی بحران سے متعلق سب سے مشورہ کیا، سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے فنڈز پر بڑا کٹ لگایا ہے بمشکل اخراجات پورے کر رہے ہیں۔

غلام علی نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں کم کر کے ایسے فنڈز پر 40 فیصد کٹوتی کرنی چاہیے اور انہیں ہر سرکاری دفتر پر لاگو کرنا ہو گا، گورنر ہاؤس کے اخراجات پر کٹ لگنی چاہیے جو غیر ضروری اخراجات ہیں انہیں کم کرنا چاہیے۔

گورنر غلام علی نے کہا گورنر ہاؤس میں ایک ہی سالن تیار ہوتا ہے جو مجھ سمیت سارے ملازمین کھاتے ہیں۔ جب تک ہم خود مثال قائم نہیں کریں گے عوام ٹیکس نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا اسپتالوں، جامعات اور بہت سے اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ہم اپنے وسائل دیکھ کر محدود بجٹ بنا رہے ہیں، گذشتہ حکومت صوبے کو اس نہج تک لا چکی ہے، غیر ضروری منصوبے اور بھرتیاں کر کے خزانے پر بے تحاشہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔

اردو نیوز کے استفسار پر گورنر غلام علی نے واضح طور پر کہا کہ اگر ملک کو ان حالات سے نکالنا ہے تو پانچ چھ سال سختی سے گزارنے ہوں گے۔

مہنگائی سے پریشان عوام کو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا انوکھا مشورہ

واضح رہے کہ 2019 میں اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے بھی عوام الناس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دو کے بجائے ایک روٹی کھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More