میئر کراچی کی تقریبِ حلف برداری، حافظ نعیم الرحمان کو بھی دعوت مل گئی

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریبِ حلف برداری میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی طرف سے میئر کراچی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کی تصدیق کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔ شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کل پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

خیال رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب آج پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر سے عہدوں کا حلف لیں گے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر کراچی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے حافظ نعیم الرحمان کو شکست دی تھی۔ مرتضیٰ وہاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے 173 جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے تھے۔

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 30 لاپتہ افراد کو لایا جائے اور الیکشن کا دوبارہ انعقاد کرایا جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More