تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا تو ضرور انتخابات لڑیں گے، اسد عمر

ہم نیوز  |  Jun 19, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا تو ضرور انتخابات لڑیں گے۔

اسد عمر کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر انتخابات کروانے کا لکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات پر اعتماد کا ماحول بنانا پڑے گا۔ تمام انتخابات میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے تو جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے سابق رہنما کو آج تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جوڈیشل کمپلکس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز پر جوڈیشل کمپلکس میں سماعت ہے، وہاں پیش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More