ریموٹ کنٹرول کے ذریعےکم پیٹرول ڈالنے والے 2 پمپ سیل

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

اوگرا نے شیخوپورہ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پیٹرول ڈالنے والے 2 پیٹرول پمپ سیل کردیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی میں ملوث 6 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کےا شتراک سے کم پیٹرول ڈ النے والے پمپوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو 2 پیٹرول پمپوں پر ڈسپنسر میں نصب ڈیجیٹل آلات پکڑے گئے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہےکہ ان پمپوں پر ریموٹ کنٹرول کےذریعے 50 فیصد کم پیٹرول بھرا جاتا تھا۔

اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول آلات ضبط کرکے 6 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More