سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی۔یوم عرفہ 27جون منگل کوہوگا۔

دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔

علاوہ ازیں پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More