خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے ۔
لکی مروت کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی ،طوفانی بارش اورآندھی سےبچہ جاں بحق، کئی افرادزخمی ہوگئے۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،طوفانی بارش سےبڈھ بیر ماموں زئی میں گھر کی دیوار گر گئی، خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔