برطانوی حکومت کا پاکستانی نژاد سفارت کار فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے فوزیہ یونس کو برطانوی سفارتی مشن کی پہلی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سربراہ بننے کے چند ماہ بعد برطانوی سلطنت کا اعلیٰ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ فوزیہ یونس کو ‘ایم بی ای’ میڈل کا اعزاز شاہ چارلس کی سالگرہ پر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے فوزیہ یونس کا کہنا ہے کہ وہ کنگ چارلس کی سالگرہ میں شرکت کریں گی جہاں انہیں ‘ایم بی ای’ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

خیال رہے کہ فوزیہ یونس پہلی پاکستانی سفارت کار اور پہلی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون بھی ہیں جنہیں مارچ 2023 میں ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا.

فوزیہ یونس نے اُس وقت تاریخ رقم کی جب وہ 3 سال پہلے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکییشن کی ڈائریکٹر مقرر ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More