سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر لیگی رہنما کو جرمانہ، نوٹس جاری

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل کو سڑک پر گاڑی دھونے اور پانی ضائع کرنے پر نوٹس جاری، ساتھ ہی بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما انجم عقیل خان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے انجم عقیل خان پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لیگی رہنما کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عقیل انجم خان کے ڈرائیور نے چالان کرنے پر واٹر سپلائی کے ملازم پر رشوت کا الزام لگایا۔ انجم عقیل کے ڈرائیور نے سی ڈی اے اہلکار کی ویڈیو بھی بنائی۔

اس حوالے سے انجم عقیل کو 23 جون کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ انجم عقیل خان اور ان کے ڈرائیور کو پیش ہو کر صفائی دینے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More