یونان کشتی حادثہ، آزاد کشمیر میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 18, 2023

اسلام آباد: آزاد کشمیر حکومت نے یونان کشتی حادثے کے المناک واقعے پر آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے یونان کشتی حادثے کے المناک واقعہ پر اتوار کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد کوٹلی کے رہنے والوں کی ہے۔ آزاد کشمیر میں انسانی اسمگلروں اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے بھی واقعہ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکام کو جاں بحق افراد کی میتیں واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More