بجٹ میں مالی ڈسپلن نظر نہیں آیا، نفیسہ شاہ نے اعتراضات اٹھا دیے

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے وفاقی بجٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مالی ڈسپلن نظر نہیں آیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کفایت شعاری اپنانی چاہیے تھی، خسارے اور اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تھی۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہونا چاہیے لیکن حقیقت کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن سے متعلق مریم نواز کے بیان پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن آئین کے تحت اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More