پاکستان کو تیل کی ترسیل پر کوئی خاص رعایت نہیں دی، روسی وزیر توانائی

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام  تیل کی ترسیل پر کوئی خاص رعایت نہیں دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی توانائی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کیلئے وہی رعایت ہے جو دوسرے خریداروں کیلئے ہے ۔

روسی وزیر توانائی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ  پاکستان نے خام تیل کیلئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی ۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مال کے بدلے مال کے معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

یاد رہے کہ روسی خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے ، جبکہ دوسری کھیپ آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے ۔

چند روز قبل وزیر مملکت مصدق ملک نے بھی تصدیق کی تھی  کہ روسی خام تیل کی خریداری کیلئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More