موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Jun 17, 2023

لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم ٹو) پر کلرکہار کے قریب ایک بس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سنیچر کو ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’اب سے کچھ دیر پہلے موٹروے پر انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’15 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میں جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔‘

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک مسافر بس کو تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے مطابق حادثے کے باعث موٹر وے کے ایک لائن بند کر دی گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More