پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی، رانا ثنااللہ

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ قومی سطح کا ایشو بنا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت کی سنجیدہ کوششوں میں اور بہتری لائی جائے گی،حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے خط بھی لکھے گی۔ان کے معاملے پر ہر پاکستان جذباتی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر سرکاری ریفائنریز کو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں،اس کے بعد نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو روسی تیل لے سکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے،پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔ روسی تیل لانے سے ہمارے انشورنس کاسٹ بڑھی ہے،ہمارا فائدہ بہت ہے لیکن کتنا فائدہ ہو گا یہ نہیں بتا سکتے۔

وزیر مملکت نے عندیہ دیا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آذربائیجان سے سستی گیس بھی ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More