حکومت پٹرول پر 22 روپے فی لٹر ریلیف دے سکتی تھی

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

وفاقی حکومت پٹرول پر 22 روپے فی لٹر ریلیف دے سکتی تھی جو 15 جون کو نہ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی ٹیکسر ملا کر حکومت پٹرول پر 22 روپے فی لٹر تک کمی کرسکتی تھی ۔

لیوی ، مارجن اورکسٹم ڈیوٹی نکالنے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں گزشتہ دنوں اتار چڑھائو آیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 75 ڈالر تک فی بیرل میں خام تیل خریدا۔

پٹرول پر اس وقت 50 روپے فی لٹر لیوی ،6 روپے او ایم سی مارجن ، 7 روپے ڈیلر مارجن  اور 3.6 روپے فریٹ ریٹ عائد ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پر 18 سے 22 روپے تک کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی ۔

تمام ٹیکسز ملا کر پٹرول کی فی لٹر قیمت 240 روپے بنتی ہے ۔عالمی اور مقامی ٹیکسز کے بعد عوام کو 22 روپے ریلیف مل سکتا تھا جو منتقل نہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More