سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف

ہم نیوز  |  Jun 17, 2023

وفاقی پولیس نے گزشتہ روزلاپتہ ہونے والے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے اپنی مرضی سے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گزشتہ روز لاپتہ ہوگئے تھے، ان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے درخواست بھی دی تھی۔

آج پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More