سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پراسرار طور پر لاپتہ

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کے اہلخانہ نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی  ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More