ہم نیوز | Jun 16, 2023
لاہور کی پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلوہوگئی ہے۔
چینی کا سرکاری ریٹ 99 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، دکانداروں کا کہنا تھا کہ چینی 120 روپے کلو ہول سیل ریٹ پر مل رہی ہے۔
ہول سیل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملز مالکان سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اکبری منڈی میں چینی کا50 کلو کا تھیلا 6150 روپے کا ہو گیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More