خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کی قبل از وقت پیداوار شروع

ہم نیوز  |  Jun 16, 2023

مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، لکی مروت میں ولی بٹانی کنویں سے گیس اور تیل کی پیداوارقبل ازوقت شروع ہوگئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی فیلڈ سے ماہانہ تین سو ایم ایم ایف سی ڈی گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی،کنویں سے ماہانہ تیس ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار بھی ہوگی،آئندہ چوبیس گھنٹے میں گیس کی پیداوار کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔

لکی مروت کے علاقے ولی بٹانی سے مزید دو کنوؤں کی تکمیل سے یومیہ گیس کی پیداوار پچاس ایم ایم ایف سی ڈی ہو جائے گی،ولی بٹانی ون اور ولی بٹانی ٹو سے گیس اور تیل کی پیداوار پر کام جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق ولی بٹانی فیلڈ میں تیل کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل ہے جبکہ گیس کا مجموعی ذخیرہ دوسوانیس ارب کیوبک فٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More