ہاتھ بھی نہ لگایا اور موبائل بھی چلا لیا ۔۔ لڑکی نے ہاتھوں کے بغیر موبائل چلانے کا جُگاڑ نکال لیا، منفرد ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 16, 2023

ہِینْگ لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ آئے چوکھا ۔۔ یہ تو آپ سب نے ہی محاورہ سنا ہوگا جو اردو زبان کا ایک مشہور محاورہ ہے لیکن بعض اوقات عام زندگی میں لوگوں کے کیے جانے والے کام یا حرکات ان محاوروں پر پوری اترتی ہیں۔ آج کل ہر چیز کا ماڈرن حل موجود ہے اب جیسے آپ اس لڑکی کو ہی دیکھ لیں جس نے بستر میں لیٹ کر موبائل فون استعال کرنے کا ایسا جگاڑ ڈھونڈ نکالا جس میں اس نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی تک موبائل کو نہ لگائی اور موبائل خود بخود سکرالنگ کرتا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکی بستر پر لیٹی اور اس نے اپنے پیٹ کے اوپر ایک تکیہ رکھا اور موبائل کو اس پر رکھ لیا۔ اور مزے سے موبائل استعمال کرنے لگی۔ لڑکی نے اپنے منہ میں ایک باجا لیا ہوا ہے جو جب وہ پھونک مار کر ہلاتی ہے اس کا آگے کا سرا باہر آ جاتا ہے اور یوں موبائل خود بخود سکرالنگ کرنے لگتا ہے۔

تو جناب! آپ کو یہ ماڈرن حل کیسا لگا؟ استعمال کریں اور ہمیں کمنٹ سیکشن میں اس جگاڑ کی مزید ٹرکس بھی بتائیے گا ۔۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More