پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 15, 2023

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے، سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا کی سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More