جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گوگل موقع کی مناسبت سے آئے دن اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہتا ہے کبھی عید تہوار کے حوالے سے تو کبھی قومی دن کی نسبت سے۔ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا پر اس بار ڈوڈل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔
گوگل نے پاکستان کے لئے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا، اور اپنے اس نئے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کی یاد دہانی کروا دی۔ گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی جھنڈا اور بیلٹ باکس لگایا ہے۔
گوگل کا ڈوڈل تبدیل کرنے کے پیچھے مقصد اپنا یہ یاد کروانا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق رواں سال پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے کیونکہ پاکستان میں قومی اسمبلیاں 13 اگست کو تحلیل ہوجائیں گی جس کے بعد 60 دنوں میں ملک بھر میں عام انتخابات کروانے لازمی ہوں گے۔ اس طرح ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 14 اکتوبر کو عام انتخابات کروانے ہوں گے۔
گوگل کا ایسا کرنے کی دیر تھی کہ راتوں رات یہ ڈوڈل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین بھی گوگل کے انداز پر دلچسپ تبصرے کرنے لگے، آئیے آپ کو ان میں کچھ دکھاتے ہیں