ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، متعدد افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 15, 2023

اسلام آباد: پنجاب کے مختلف شہروں میں رات  کو ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ راولپنڈی میں چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، جلال پور بھٹیاں، پھالیہ، سانگلہ ہل سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں موسلادھار بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب بحیرہ عرب میں طوفان بیپر جوائے کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More