حافظ نعیم الرحمان کا پیپلزپارٹی کو سرپرائز دینے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 15, 2023

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی اور سٹی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو میئر کے انتخاب میں سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کے چنگل سے بچ گئے ہیں جن کا ہم نے انتظام کر لیا ہے، یہاں کافی لوگوں کو لاپتہ کر دیا گیا، بتایا جائے کون شوق سے لاپتہ ہوتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میئر کے انتخاب میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے لیکن ہم عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنے والے ہیں۔ 25 سیٹیں آر او کے ذریعے تبدیل کرائی گئیں کیونکہ ہمیں زیادہ سیٹیں ملیں لیکن انہوں نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام نے سب سے زیادہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے لیکن پیپلز پارٹی لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جس مزاج کے لوگ ہیں 10 سال سے انتخابات نہیں کرا سکے تاہم ہم پرامید ہیں کہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More