190 ملین پائونڈ معاملہ: خفیہ معاہدے کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پائونڈ کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔

ہم نیوز انویسٹی گیشن تیم کے مطابق وزارت خارجہ نے خفیہ ڈیڈ کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیں۔

نیب تحقیقاتی ٹیم کے وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے برطانوی این سی اے اور بحریہ ٹائون کے درمیان معاہدے کے اصل دستاویزات طلب کررکھے تھے۔

وزارت خارجہ نے یہ دستاویزات برطانوی انٹرنیشل کرپشن یونٹ سے حاصل کیے۔

نیب تحقیقاتی ٹیم نے برطانوی این سی اے سیٹلمنٹ کی خفیہ ڈیڈ حاصل کرلی۔

اس این سی اے سیٹلمنٹ اور ملک ریاض فیملی کی خفیہ ڈیڈ 2019 میں گورنمنٹ ٓاف پاکستان نےدستخط کیے

خفیہ ڈیڈ پردستخط ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبراور انکی لیگل ٹیم رکن نے کیے۔

خفیہ ڈیڈ کی کاپی ہم انویسٹگیشن ٹیم کے پاس موجود ہے۔

دستاویزات کے مطابق خفیہ ڈیڈ نومبر2019 میں لکھی گئی،معاہدہ کا حصہ تمام بینک اکاونٹس، جاءیدادوں کی تفصیلات شامل ہے۔

وزارت خارجہ نےخفیہ ڈِیڈ کی تمام اہم دستاویزات نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیں ،ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری کی بڑی خبر

— HUM News (@humnewspakistan) June 14, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More