ہم نیوز | Jun 14, 2023
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کم کر دی گئی ہے۔
کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More