نئے یوٹیوبرز کیلئے اچھی خبر آگئی ۔۔ اب پیسہ کمانا اور بھی آسان ہوگیا، یوٹیوب نے صارفین کی کمائی کیلئے کونسا راستہ کھول دیا؟

ہماری ویب  |  Jun 14, 2023

یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان بنادیا، صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کرسکیں گے۔

یو ٹیوب سے پیسہ کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے یوٹیوب پارٹنر پروگرام یعنی وائے پی پی میں شمولیت کا عمل زیادہ آسان کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کو یاد ہو تو پہلے یوٹیوب کے کریٹیر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ہزار سبسکرائبرز کے علاوہ ویڈیوز کے 4 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا ایک کروڑ شارٹس شرط تھی مگر اب کمپنی نے پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کر دیا ہے۔

یو ٹیوب حکام کے مطابق اب نئے وائے پی پی کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

2023 کے آغاز میں کمپنی کی جانب سے یوٹیوب شارٹس کے لیے ریویو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔اس مقصد کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں تبدیلی کی گئی تھی تاکہ صارفین مختصر ویڈیوز سے بھی پیسے کما سکیں۔

شارٹس پوسٹ کرنے والے تمام ایسے صارفین اس پارٹنر پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد گزشتہ 90 دن کے دوران ایک ہزار جبکہ شارٹس ویوز ایک کروڑ ہوں۔

شرائط پوری کرنے والے صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گےجبکہ اسی طرح صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق نئے پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ہفتے ایک کانفرنس کے دوران بتائی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More