مسلم لیگ ضیاء نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

پاکستان مسلم لیگ ضیاء کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد ختم کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلی گئیں۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی سے الحاق ختم کیا جائے۔

اعجاز الحق نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔ اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More