سہولت کار اور آلہ کار بھی نہیں بچیں گے، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز  |  Jun 14, 2023

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سہولت کار اور آلہ کار بھی اب نہیں بچیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اجلاس ہوا اور استحکام پاکستان پارٹی کسی دوسری جماعت کی بی ٹیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک بھر کے انتخابات میں حصہ لے گی اور ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ اگلے چند دنوں میں ہمارا بالائی سطح کا اسٹرکچر مکمل ہو جائے گا اور ہم ایک باضابطہ ممبر شپ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرویز خٹک اپنی صف بندی میں مصروف ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی چٹان بن کر فوج کے پیچھے کھڑی ہو گی۔

زلمے خلیل زاد سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے ٹویٹ سے قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں انہوں ںے پاکستان مخالف ایجنڈے کو پروموٹ کیا لیکن اب ان کے سہولت کار اور آلہ کار بھی نہیں بچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جیسے ہی چیک اپ مکمل ہو گا جہانگیر ترین پاکستان واپس آ جائیں گے۔ ٹائیگر فورس کے حوالے سے رانا ثنا اللہ جو بات کر رہے ہیں اس میں وزن ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری ایک الگ شناخت اور الگ پلیٹ فارم ہے جبکہ ہم لوگوں میں نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More