ڈونلڈ ٹرمپ کو حراست میں لے لیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کا الزام تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ پرجاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37الزامات تھے۔

اس سے قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی جس میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More