آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی، ملک بوستان

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہےکہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملک بوستان کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا، ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل بھی 5 ملین ڈالر آنے ہیں، بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، اسی طرح سلسلہ چلا تو ڈالر 295 سے بھی نیچے آجائے گا۔

ملک بوستان کا کہناتھاکہ آج ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں دس روپے کا فرق ہے، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More