لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اردو نیوز  |  Jun 13, 2023

لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما ادارے کے مطابق منگل کی دوپہر کو زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا۔

پاکستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر، پنجاب اور ہریانہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More