میرے سامنے زندہ لاش کھڑی تھی، عافیہ کو آواز سے پہچانا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ہم نیوز  |  Jun 13, 2023

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے مطابق جیل میں اپنی بہن سے ملاقات کے دوران انہیں ایسا لگا جیسے انکے سامنے ایک زندہ لاش کھڑی تھی، انکی آنکھیں اندر دھنسی ہوئی تھیں۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن عافیہ صدیقی سے امریکی جیلی میں ملاقات کا احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘پہلی ملاقات میں عافیہ کو آواز سے پہچانا، شکل سے نہیں۔ عافیہ نے مجھے کہا کہ آپ تو پہلے سے بھی پتلی ہوگئی ہیں۔’

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جسے دیکھا وہ میری بہن نہیں لگ رہی تھی۔ ایک طرف سے چہرہ جھلسا ہوا تھا، سارے دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔ یہ سب دیکھ کر میں خود بہت پریشان ہوگئی تھی۔’

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ‘جو پیسے میں عافیہ کو بھیجتی تھی، وہ ان کو نہیں ملے۔ میری پہلی ملاقات کے بعد دوسری بار پیسے مل گئے۔ دوسری ملاقات پہلی سے کہیں بہتر تھی اور عافیہ بھی پُرامید تھی۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ صدیقی نے بہن کیلئے بہت کوششیں کیں جس کے بعد عافیہ صدیقی کے بارے میں امریکی پاکستانیوں میں بھی شعور بیدار ہوا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ ‘عافیہ صدیقی ہم سے ملاقات میں پوچھتی رہیں کہ سلیمان کدھر ہے؟ سلیمان عافیہ صدیقی کا چھوٹا بیٹا ہے اس وقت ان کے ساتھ تھا۔ حکومت چاہے تو عافیہ صدیقی واپس آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے بڑے بڑے جاسوس رہا کروائے ہیں۔ اگر حکومت اخلاص اور نیت اچھی رکھے تو عافیہ صدیقی کو لایا جاسکتا ہے۔ عافیہ صدیقی کی بازیابی کیلئے غفلت برتی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More