پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 30 فیصد کمی

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مئی میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات تیس فیصد کم ہو گئیں ہیں۔

چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن زون حامد زمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی برآمدات تیس فیصد بڑھ گئیں، بجلی اور گیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خطے میں گیس اور بجلی کے سب سے زیادہ نرخ پاکستان میں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر ممالک کے برابر قیمتیں مقرر کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف  برآمدی شعبے کے لیے اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ورکرز کی بڑے پیمانے پر بندش اور چھانٹی کیے جانے خدشہ ہے۔

حامد زمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سروس کی اصل قیمت پر بجلی کی فراہمی کی جانی چاہیے اور گیس کی فراہمی میں ایک برابری کی جگہ کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ملک اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت برقرار رہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More