90 فیصد پاکستانی غریب ہیں جنہیں ہم نے الگ کردیا ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی غریب ہیں جنہیں ہم نے الگ کردیا ہے۔

انہوں نے لطیف آباد، حیدرآباد میں ری امیجننگ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا اشرافیہ ایک فیصد ہے جو پاکستان کو کنٹرول کرتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10 فیصد پاکستانی مڈل کلاس ہیں جو محنت کر کے پیسے کماتے ہیں جب کہ 90 فیصد پاکستانی غریب ہیں جنہیں ہم نے الگ کردیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہمیں پہلے غریب کو امیر کرنا ہوگا پھر پاکستان امیر ہوسکتاہے، پاکستان میں 60 فیصد خاندانوں کی آمدن 35 ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More