پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی سمندری طوفان اور بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا۔
بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 14 جون سے داخل ہونے کا امکان ہے ،15سے 18 جون کے دوران لاہور، مری، گلیات میں تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
15سے 18 جون کے دوران اٹک، چکوال، گوجرانوالہ اورنارووال میں بھی بارش متوقع ہے،15سے 18 جون کے دوران سیالکوٹ، قصور، جہلم سرگودھا میں بارش کی توقع ہے ۔
شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین، خوشاب، میانوالی، بھکراور لیہ میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے ۔