محکمہ موسمیات نے گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کی شام کوبھی آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نےکل کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی،منگل کومیرپورخاص،ٹھٹھہ، بدین،مٹھی،حیدرآباد باد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

بدین،مٹھی،نگرپارکر،اسلام کوٹ میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ۔

دوسری جانب سمندری طوفان بائپر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے امکانات کے پیش نظر ساحل کے قریبی دیہات خالی کروانے کا سلسلہ اور ہزاروں افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

سمندری طوفان بائپرجوائے خطرے کے باعث تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شکور جھیل اور رن کچھ کنارے پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More