استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
I am pleased to announce Abdul Aleem Khan as the President of Istehkam-e-Pakistan Party. Aamir Mehmood Kiyani as Secretary General. Awn Chaudhary as Additional Secretary General & Spokesperson of the Party as well as of the Patron-in-Chief.More announcements to follow Inshallah
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen)