ہم نیوز | Jun 12, 2023
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں۔
وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھیں، فضا علی نے ایک ماہ قبل اپنی بہن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی تھی اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔
فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کے لئے دعا کیجئے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More